Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

انوار کی بارش ہوتی ہے، ضَو بار گھٹائیں ہوتی ہیں

۞
1

تضمین بر نعت حضرت لسان الحسّان علّامہ ضیاء القادری بدایونی

انوار کی بارش ہوتی ہے، ضَو بار گھٹائیں ہوتی ہیں!ڈوبی ہوئی کیفِ حمد میں جب بلبل کی نوائیں ہوتی ہیں!پھولوں پہ نسیمِ جنت کی قربان ادائیں ہوتی ہیںطیبہ کے شگفتہ باغوں کی دلکش وہ فضائیں ہوتی ہیںخوشبو سے معطّر دم بھر میں عالم کی ہوائیں ہوتی ہیںپر کیف ہوائیں طیبہ کی عنوانِ ترنّم کیوں نہ بنیںخاموش فضائیں وقتِ سحر فطرت کا تکلّم کیوں نہ بنیںضَو بخش ضیائیں تاروں کا زرپاش تبسّم کیوں نہ بنیںمینارِ حرم کے جلووں سے تارے مہ و انجم کیوں نہ بنیںروضہ پہ تجلّی بار آکر، سورج کی ضیائیں ہوتی ہیںہستی کی رہِ مشکل میں مجھے خطرہ ہے نہ کوئی اب غم ہےیا سرورِ عالم شام و سحر جب میرے لبوں پر ہر دم ہےمِن جانبِ حق اے صلِّ علیٰ الطاف کی بارش پیہم ہےعنوانِ مناجات بخشش سرکار کا اسمِ اعظم ہےنامِ شہِ دیں کی برکت سے مقبول دعائیں ہوتی ہیںکیوں سامنے سب کے محشر میں ہوں نادم و رُسوا اَب عاصِیدامانِ کرم کے سائے میں ہیں روزِ ازل سے سب عاصیوہ کچھ بھی سہی، پھر بھی ہیں مگر محبوبِ حبیبِﷺ رب عاصیروتے ہیں خطاؤں پر اپنی ہو ہو کے پشیماں جب عاصیمولیٰ کی طرف سے بندوں پر کیا کیا نہ عطائیں ہوتی ہیںہوتے ہیں روانہ سُوئے عدم، جو دید کی حسرت دل میں لئےہر گام پہ لَا تَحْزَنْ کے انہیں آتے ہیں نظر اختؔر جلوےآنکھوں سے حریمِ انور تک اُٹھ جاتے ہیں دُوری کے پردےمرقد کی اندھیری راتوں میں ہوتے ہیں ضیؔا روشن چہرےروضے کی حسِیں قندیلوں کی سینے میں ضیائیں ہوتی ہیں

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں