Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

آغوش میں رحمت کی پہنچوں گر ان کا اشارہ ہوجائے

۞
1

آغوش میں رحمت کی پہنچوں گر ان کا اشارہ ہوجائےمدت سے تڑپتی ہے دل میں پوری یہ تمنا ہوجائے

اے ماہِ عرب پھر مہ کی طرف اک اور اشارہ ہوجائےپھر کفر کی ظلمت مٹ جائے پھر نور دوبالا ہوجائے

2

اعمال پہ اپنے غور کیا تو دل میں ہوا اک حشر بپاہاں شافع محشر تم چاہو تو دور یہ دھڑکا ہوجائے

اے چشمِ ندامت بہہ کے ذرا امید شفاعت کر پیداہر موج معاصی ممکن ہے رحمت کا سفینہ ہوجائے

3

ہنگام سجود اے جوشِ جبیں لازم ہیں ادب کے بھی آئیںسجدوں کی فروانی میں کہیں ہنگامہ نہ برپا ہوجائے

اس ہند سے طیبہ کو جاؤں سر روضۂ اقدس پر رکھوںسر رکھ کے میں پھر اس وقت اٹھوں جب روح روانہ ہوجائے

4

اے آتشِ عشقِ روئے منور اور بھڑک کچھ اور بھڑکیہ جاں ہو رخِ انور پہ فدا اور ان کا نظارا ہوجائے

ہو پاس شریعت بھی کامل اور آن رہے مدہوشوں کیجب گرد ترے روضے کے پھروں انداز کچھ ایسا ہوجائے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں