امام الانبیا تم ہو، رسولِ مجتبیٰﷺ تم ہوجو سب کے پیشوا ہیں اُن کے آقا ﷺ ، پیشوا تم ہو
حقیقت آپ کی سمجھیں تو کیا سمجھیں خِرد والےخدا والے یہ کہتے ہیں خدا جانے کہ کیا تم ہو
تمہاری واقعی توصیف ہم سے غیر ممکن ہےکہ ہم جو کچھ کہیں اُس سے حقیقت میں سوا تم ہو
خدا دیتا ہے تم تقسیم کرتے ہو زمانے کومیانِ خالق و مخلوق محکم واسطہ تم ہو
مجھے پرواہ نہیں موجیں اُٹھیں طوفان آجائیںشکستہ ہے اگر کشتی تو غم کیا، نا خدا تم(ﷺ) ہو
وہ کعبہ ہے جہاں سر جھک رہے ہیں ا ہلِ عالم کےمگر کعبہ بھی جس کے سامنے خم ہو گیا، تم ہو
دلِ تحسینؔ سے غم کی گھٹائیں چھٹ گئیں آقا ﷺسنا ہے جب سے اُس نے شا فعِ روزِ جزا تم ہو