Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

اللہ اللہ کے نبی سے

۞
1

اللہ اللہ کے نبی سےفریاد ہے نفس کی بدی سے

دن بھر کھیلوں میں خاک اڑائیلاج آئی نہ ذرّوں کی ہنسی سے

2

شب بھر سونے ہی سے غرض تھیتاروں نے ہزار دانت پیسے

ایمان پہ مَوت بہتر او نفستیری ناپاک زندگی سے

3

او شہد نمائے زہر در جامگم جاؤں کدھر تِری بدی سے

گہرے پیارے پرانے دل سوزگزرا میں تیری دوستی سے

4

تجھ سے جو اٹھائے میں نے صدمےایسے نہ ملے کبھی کسی سے

اُف رے خود کام بے مروّتپڑتا ہے کام آدمی سے

6

آتی نہ تھی جب بدی بھی تجھ کوہم جانتے ہیں تجھے جبھی سے

حد کے ظالم سِتم کے کٹّرپتھر شرمائیں تیرے جی سے

7

ہم خاک میں مل چکے ہیں کب کےنکلا نہ غبار تیرے جی سے

ہے ظالم میں نباہوں تجھ سےاللہ بچائے اُس گھڑی سے

8

جو تم کو نہ جانتا ہو حضرتچالیں چلیے اس اجنبی سے

اللہ کے سامنے وہ گن تھےیاروں میں کیسے متّقی سے

9

رہزن نے لوٹ لی کمائیفریاد ہے خضر ہاشمی سے

اللہ کنوئیں میں خود گِرا ہوںاپنی نالش کروں تجھی سے

10

ہیں پشت پناہ غوثِ اعظمکیوں ڈرتے ہو تم رؔضا کسی سے

حدائقِ بخشش

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں