Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

ابتداو انتہائے مصطفٰیﷺ

۞
1

ابتدا و انتہائے مصطفیٰجانتا ہے بس خدائے مصطفیٰ

خاک پا اس کی ہے جنت کا عبیردل سے ہے جو خاک پائے مصطفیٰ

2

ہشت جنت شش جہت ہفت آسماںسب ہوئے پیدا برائے مصطفیٰ

ماسوائے حق جو ہیں فانی ہیں سبحق کہاں ہیں ماسوائے مصطفیٰ

3

لا مکاں میں ہم نشین حق ہوئےکس قدر برتر ہے پائے مصطفیٰ

مصطفیٰؐ ہیں خلق کے حاجت رواہے خدا حاجت روائے مصطفیٰ

4

اولیا سارے قضائے انبیاانبیا ہیں سب قضائے مصطفیٰ

حشر میں گھیرے تھے کیا مجھ کو گناہچل دیے جس وقت آئے مصطفیٰ

6

طور کا جلوہ تھا جلوہ آپ کالن ترانی تھی صدائے مصطفیٰ

جان حضرت جان تن حضرت کا تندست و پا ہیں دست و پائے مصطفیٰ

7

اولیا و انبیا محشر کے دنسب کریں گے اقتدائے مصطفیٰ

ہے عجب کشور مرے دل کا امیرؔدل میں والی ہے ولائے مصطفیٰ

8

کلام:امیر مینائ

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں