Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

آہ پورا مرے دل کا کبھی ارماں ہوگا

۞
1

آہ پورا مرے دل کا کبھی ارماں ہوگاکبھی دل جلوہ گہ سرور خوباں ہوگا

میرے دل پر جو کبھی جلوۂ جاناں ہوگالمعۂ نور مرے رخ سے نمایاں ہوگا

2

جلوۂ مصحف رخ دل میں جو پنہاں ہوگاپارے پارے میں مرے قلب کے قرآں ہوگا

چوندھ جائے گی تری آنکھ بھی مہر محشران کے ذرہ کو جو دیکھے گا پریشاں ہوگا

3

حسن وہ پایا ہے خورشیدِ رسالت تو نےتیرے دیدار کا طالب مہ کنعاں ہوگا

جلوۂ حسن جہاں تاب کا کیا حال کہوںآئینہ بھی تو تمہیں دیکھ کے حیراں ہوگا

4

کون پوچھے گا بھلا روز جزا وہ بھی مجھےان کی رحمت کے سوا کوئی بھی پرساں ہوگا

چاک تقدیر کو کیا سوزن تدبیر سئےلاکھ وہ بخیہ کرے چاک گریباں ہوگا

6

عمر ساری تو کٹی لہو میں اپنی نوریؔکب مدینے کی طرف کوچ کا ساماں ہوگا

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں