Naat Academy Naat Academy
واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روزانہ نعت، درود اور اسلامی مواد

ہوم

سوشل میڈیا پر فالو کریں

بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْم

آغوشِ تصوّر میں مدینے کی زمیں ہے

۞
1

آغوشِ تصوّر میں مدینے کی زمیں ہے

فردوس نظر میں ہے تو دل عرش بریں ہے

2

دِل جلوۂ محبوب خدا سے ہے منوّر

اُس حُسن عطا سے مری جھولی بھی حسیں ہے

3

ہے پیشِ نظر روضۂ سرکار ِ دو عالم

آقا ہیں جہاں میرا تصوّر بھی وہیں ہے

4

کہتی ہے مدینے کی فضا ذوقِ نظر سے

کعبہ ہے یہیں، عرش یہیں، طور یہیں ہے

6

واعظِ یہی سجدہ ہے مری زیست کا حاصل

سنگِ درِ محبوب پہ خم میری جبیں ہے

7

قیدِ غمِ کونین سے آزاد ہوں خاؔلد

غمخوار مرا گنبدِ خِضرا کا مکیں ہے

شیئر کریں:

© 2026 Naat Academy Organization

Notification
چینل جوائن کریں