top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

ہےبے قرار دعا جیسے مدّعا کے بغیر

ہے بے قرار دعا جیسے مُدّعا کے بغیر

رہا گیا نہ خدا سے بھی دلبر با کے بغیر

صراطِ حق کا تعیّن نہ کر سکی دنیَا

محمد ِ عربی تیرے نقشِ پا کے بغیر

بڑہا کے دستِ طلب مانگنا ہے بے ادبی

درِ کریم سے ملتا ہے التجا کے بغیر

کسی کی بات بنی ہے نہ بن سکے گی کبھی

جہاں میں واسطۂ فیض مصطفی کے بغیر

انہیں کی صرف دو ہائی دو ڈو بنے والو

نہ پار ہوگا سفینہ یہ نا خدا کے بغیر

تری رضا کو نہ کیوں عینِ بندگی مانیں

خدا بھی ہوگا نہ راضی تری رضا کے بغیر

ترے حبیب کا ادنی غلام ہے خاؔلد

مرے کریم اسے بخش دے سزا کے بغیر

3 views
bottom of page