top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

ہے میری بس یہی دعا ہے یہی التجا فقط

ہے میری بس یہی دعا ہے یہی التجا فقط بندۂ مصطفےٰ ﷺ ہی رکھ مجھ کو میرے خدا فقظ جس کو اگر ہو جاننا سیرت مصطفےٰ ﷺ فقط کافی ہے اس کو قولِ وَالنَّجمِ اِذا ھَویٰ فقط خالق کائنات کُل بالیقیں ربِّ کائنات باعث خلق کائنات احمد مجتبیٰ فقط روز ازل سے تاابد کوئی نہیں ہے آپ سا بعد از خدا بلند ہے آپ کا مرتبہ فقط اَسْریٰ کی شب تھی منتظر وسعتیں لامکان کی آپ کی آپ کی فقط آپ کی مصطفےٰ ﷺ فقط کس کو ملی ہیں عظمتیں کس کو ملیں یہ رفعتیں سجدۂ گہہ ملائکہ آپ کا نقش پا فقط وسعتیں دو جہاں کی ہیں ان کے غلام کے لئے مسکن جبرائیل ہے سدرۂ منتہیٰ فقط اس میں نہیں ہے کوئی شک  دونوں جہان میں حضور ﷺ ضامن راہ مستقیم آپ کی اقتدا فقظ عشق رسول پاکﷺ میں مجھ کو عطا ہو وہ مقام میرے روئیں روئیں کی ہو صَلِّ علٰی صدا فقط جس کو کہیں شفا نہ جس کی کہیں دوا نہ ہو خاک در حضور ﷺ ہے اس کے لئے دوا فقط ہو یہ جہان رنگ و بو یا کہ وہ روز حشر ہو کافی ہمیں ہے یا نبی ﷺ آپ کا آسرا فقط حاؔفظ بے نوا کو ہے دونوں جہاں میں آسرا آپ کا آپ کا حضور ﷺ آپ کا آپ کا فقط (ابنِ خلیل مفتی احمد میاں حاؔفظ البرکاتی)

14 views
bottom of page