ہے شانِ درمصطفیٰﷺ کیا نرالی کہیں سبز گنبد کہیں سبز جالی
بہ پیش ضیائے غبار مدینہ مہ چاردہ نے بھی گردن جھکالی
ہماری سمجھ میں یہ اب تک نہ آیا یہ شب ہے کہ ہے عکس گیسوئے عالی
سلامت رہے کالی کملی تمہاری ہم ایسوں کی بھی روسیاہی چھپالی
قسم ہے خدا کی درِ مصطفیٰﷺ کا زمیں تو زمیں آسماں ہے سوالی
قمر اپنے سینے کو دو نیم کر دے جو حرکت میں آئے کمانِ ھلالی
کہاں کوئی مخلوق ہے آپ جیسی ہے ضرب المثل آپ کی بے مثالی
ہو خاموش اخؔتر یہ جائے ادب ہے ہے پیش نظر دیکھ روضے کی جالی