قصیدہ
ہیں میرے پیر لاثانی محی الدین جیلانی نبی کی شمع نورانی محی الدین جیلانی
علی کے لاڈلے نور نگاہ حضرت زہرہ رسول اللہﷺ کے جانی محی الدین جیلانی
لقب ہے قطب ربانی شرف محبوب سبحانی ہے رخ قندیل نورانی محی الدین جیلانی
بلاد اللہ ملکی تحت حکمی سے ہوئی ثابت جہاں میں تیری سلطانی محی الدین جیلانی
عزدم قاتل عند القاتل شان عالی ہے نہیں کوئی تیرا ثانی محی الدین جیلانی
بجز تیرے شہِ بغداد کوئی اور کیا جانے میرے دل کی پریشانی محی الدین جیلانی
فقیر قادری میں بادشاہ قادری تم ہو ہو درد دل کی رومانی محی الدین جیلانی
خوشی سے کر دو مثلِ ورد میرے غنچہ دل کو پئے سلطان سمنانی محی الدین جیلانی
تمہارا اک اشارہ ہو تو میرا کام بن جائے رفع ہو ساری حیرانی محی الدین جیلانی
مدد کا وقت ہے مشکل کشائی کے لئے آؤ ہے بحرِ غم میں ظغیانی محی الدین جیلانی
غلام درگہ والا ہے سالکؔ پھر کدھر جائے سنانے رنج پنہانی محی الدین جیلانی