top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

ہوک اٹھتی ہے جب بھی سینے سے

ہُوک اٹھتی ہے جب بھی سینے سے

ربط بڑھتا ہے کچھ مدینے سے

صرف عشق ِ نبی ہے ایسی شراب

ہوش بڑھتا ہے جس کے پینے سے

بے نیازی اسی کا حصّہ ہے

بھیک جس کو ملے مدینے سے

عرش پر ہے دماغ پھولوں کا

پا کے خوشبو ترے پسینے سے

ان کی رحمت ہے پاسباں جس کی

کون ٹکرائے اس سفینے سے

رد دعائیں نہیں ہوا کرتیں،

ہاں مگر مانگیئے قرینے سے

میں خدائے کریم تک پہنچا

نسبتِ مصطفی کے زینے سے

دلِ غنی ہے تمہاری الفت سے

مطمئن ہوں میں اس خزینے سے

ہو نہ عشقِ نبی اگر خاؔلد،

آب چھن جائے آب گینے سے

6 views
bottom of page