ہوئے پیدا رخِ تنویرِ عالم محمدﷺ صاحبِ توقیرِ عالم
ہوئے پیدا و گر پیدا نہ ہوتے نہ ہوتی مطلقاً تعمیرِ عالَم
فیوضِ خیر مقدم سے نبیﷺ کے کچھ اور ہی ہو گئی تاثیرِ عالَم
ہوئے پیدا وہ جن کے واسطے سے کھنچا تھا خاکۂ تصویرِ عالَم
ہوئے پیدا کلیدِ گنجِ رحمت جنابِ مصطفیٰ اکسیرِ عالَم
سلیماں کے لیے بخشا خدا نے برائے چند دار و گیرِ عالَم
برائے نظمِ اَحکامِ شریعت انھیں دی حشر میں جاگیرِ عالم
بہ طولِ نعتِ وصف شاہِ بہت کوتاہ ہے تقریرِ عالَم
نگاہِ عینِ رحمت، یا نبیﷺ! ہو بحالِ کافؔیِ دل گیرِ عالَم