ہو ئے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ صَلِّ عَلٰی پیدا ہوئے حضرت رسول اللہ احمد مجتبیٰ پیدا
جنابِ سیّدِ سادات با صد جلوۂ رحمت ہوئے با عظمت و اَخلاق با شان عطا پیدا
کیا پہلے تو سجدہ پھر دُعائے بخششِ امّت ہوئے جب صاحبِ لَوْلَاکَ محبوب ِ خدا پیدا
تمامی بحر و بر روشن کیے نورِ تجلی سے ہوئے ایسے حبیبِ کبریا بَدْرُ الدُّجٰی پیدا
شبِ میلاد میں اُس اِفتحارِ آفرینش کے مبارک باد کا شہرہ سبھی عالم میں تھا پیدا
ہوئے وہ خیر مقدم جلوہ فرما باغِ امکاں میں کیے اللہ نے جن کے لیے ارض و سما پیدا
کیا مشرق سے مغرب تک دیارِ آب وگِل روشن ہوئے وہ خاتمِ پیغمبراں خیرا لورا پیدا
جنابِ صاحبِ لَوْلَاک کی مانند، اے کاؔفی! نہیں کوئی ہوا پیدا، نہیں کوئی ہوا پیدا