top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

ہزاروں انبیاء آئے رسول و مجتبی بن کر

اس نعت میں اسماء رسول اکرمﷺ ۱۳۰ سے زیادہ مذکور ہیں

ہزاروں انبیاء آئے رسول و مجتبی بن کر محمد مصطفیﷺ آئے امام و مقتدؔا بن کر رسول مرسلاں آئے حبیؔب کبریا بن کر وہ احمؔد مجتبیؔﷺ آئے شفاؔ بن کر دوا بن کر وہ آئے ہیں خدا واصف ہے قرآن میں جن کا حمیؔد و حامؔد و محمودؔ، شاہد مرتضؔیﷺ بن کر خدا کا ہے کرم دیکھو کہ آئے رحمتِ عالمﷺ رشید و ھادیؔ و داعؔی منیر و مقتدؔاﷺ بن کر مُطاع کل جہاں ہیں جو امان ہر دو عالم ہیں وہ فخرؔ انبیاء آئے اماؔم الانبیاءﷺ بن کر حبیؔب اللہ، نجؔی اللہ،  صفؔی اللہ مبشرّؔ ہیں ولؔی و شاہؔد، و مشہوؔد سب کے منتہیﷺ بن کر یہ فاتح ہیں یہ حاشؔر ہیں یہ قاسؔم ہیں یہ خاتؔم ہیں ان ہی پہ ختم رحمت ہے دوا بن کر دعا بن کر تہامؔی ہاشمؔی امؔی قوؔی و محترمؔ یہ ہیں رسولؔ ابطحیﷺ آئے زمانے میں سخا بن کر یہی امیؔ، یہی منجیؔ یہی عاقؔب یہی طٰہٰؔ شکورؔ و مقتصؔد یہ ہیں جو آئے ہیں ھُدٰیؔ بن کر نبؔی و آمؔر و ناھؔی، شفیع و صادقؔ و مومن وہ ﷺ آئے ناصرؔ و منصور محبوبؔ خداﷺ بن کر مصدّق یہ ہیں طیّبؔ یہ مطیعؔ و اکمؔل و اَولیٰؔ رحیمؔ و مدّثؔر بن کر یہ آئے ہیں شناؔ بن کر یہ اول ہیں یہ آخر ہیں یہی ظاہر یہی باطن یہی حٰؔم و یٰسیںؔﷺ ہیں جو آئے انتہا بن کر یہ عبداللہ کلیم اللہ یہی مامونؔ و سیّؔد ہیں شھیرؔ و حافظؔ و اکرمؔﷺ یہ آئے ہیں شہا بن کر عزیزؔ بھی رؤفٌ بھی بشیرؔ بھی نذیرٌﷺ بھی قریبؔ امت کے آئے ہیں خدا کی وہ رضا بن کر حریص مومناں یہ ہیں امیؔن و حقؔ مبیں یہ ہیں سہاراؔ ہیں ہر اک کا یہ غریبوںؔ کا عصاؔ بن کر رسول ملحمہ بھی ہیں رسول الراحمۃؔ بھی ہیں ہر اک ذرے کو چمکا یا سراج کبریاﷺ بن کر یہ قرشیؔ بھی نزاریؔ بھی حجازیؔ بھی مطھؔر بھی ہمیشہ بھر کے دیتے ہیں زمانے کو عطاؔ بن کر نبؔی رحمتِ کاملؔ شفیعؔ امّت و صادقؔ ہر اک خوبی نمایاں ہے خلیؔل ارتضیٰؔ بن کر نبیؔ توبہ ان کی ذات ہے طاسیںؔ بھی مکرّؔم بھی ہوا محشر میں جلوہ عام جب آئے ذی لِوؔا بن کر حبیبٌؔ یہ کریمٌ یہ متینٌؔ یہ حکیمٌؔ یہ مجیبؔ کل جہاں یہ ہیں جو آئے ہیں ولؔا بن کر مضر سے آپ کو نسبت یتیمِؔ منفردؔ یہ ہیں یہی مصباحِ مرسل ہیں منوِّرؔ ہیں ضیاؔ بن کر مزمّلؔ یہ ہیں اے حافؔظ خدا بھی جن پہ شیدا ہے لئے ہیں اپنی چادر میں ہر عاصی کو قبَاؔ بن کر (۲۴ صفر الخیر ۱۴۳۸ھ ۲۵ نومبر ۲۰۱۶ء بروز جمعہ)

14 views
bottom of page