top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

ہر اک جلوہ ہے پنہاں ہمارے سینے میں

ہر اک جلوہ ہے پنہاں ہمارے سینے میں

مدینہ دل میں ہے سرکار ہیں مدینے میں

ہی اس سفینے سے خائف بھنور بھی طوفان بھی

تمہیں پکار نے والے ہیں جس سفینے میں

یہ دل ہے عرش الہٰی ہے ان کی منزل ہے

ہے کائنات کاحاصل اسی نگینے میں

نثار عشق محمد جراحتوں کے چمن

کھلا ہے گلشن جِنت ہمارے سینے میں

ترے فقیر کی جھولی رہے گی کیوں خالی

ہے دو جہاں کا خزانہ ترے خزینے میں

کمالِ حُسن تصور بھی ہے کرم ان کا

کہ دور رہ کے بھی رہتے ہیں ہم مدینے میں

مری حیات کے بکھرے ہوئے ہیں سب اجزا

حضو ر آئیں تو آجائیں گے قرینے میں

بہار ساز ہیں خوشبو نواز گل پرور

وہ نکہتیں جو ہیں سرکار کے پسینے میں

کرم ہو ان کا تو جائیں مدینے ہم خاؔلد

بہار لوٹیں کرم کی سدا مدینے میں

2 views
bottom of page