top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

گفتگو کر نور کی نورِ خدا کی بات کر

گفتگو کر نور کی نورِ خدا کی بات کر ہم سے کرنی ہے اگر تو مصطفی کی بات کر

اے امیرِ شہر مفلس کو بھی سینے سے لگا میرے آقا کو جو بھائے اُس ادا کی بات کر

تزکرہ شہرِ مدینہ کا زرا کر جھوم کے گنبدِ خضرا سے آئے اُس ہوا کی بات کر

تیری سُلطانی کے قصّے یار تیرے پاس رکھ عشقِ سرور میں جو جھومیں اس گدا کی بات کر

مردِ مومن خوف کھانا تیری فطرت میں نہیں باطلوں سے سر اٹھا کر مرتضی کی بات کر

تیرے قدموں کی رسائی چاند تک محدود ہے لامکاں تک جانے والے نقشِ پا کی بات کر

کیا بیاں کر پائے گا توصیف تو ان کی فرؔاز نعت کی ہے بات تو احمد رضا کی بات کر

کلام : احمد فراز

23 views
bottom of page