کیوں ہو بھلا بُلند نہ رُتبہ حُسین کا مُختارِ ہر جہان ہے نانا حُسین کا
ہوتے رہے ہیں دعوے نبوت کے گاہ گاہ لیکن نہ کر سکا کوئی دعویٰ حُسین کا
بدلی ہے ہر زمانے میں شاہوں کی سلطنت لیکن رَواں دَواں رہا سِکّہ حُسین کا
اصغر ہو یا کہ اکبر و عابد کی ذات ہو سارا حَسِین ہے ہر اِک بیٹا حُسین کا
والد ہے کُلِ ایماں تو مادر ہے فاطمہ عالی مَنَش ازل سے ہے شجرہ حُسین کا
یہ بھی تو وجہِ فخر ہے شبّیر کے لیے ہے پالتا رسول کو دادا حُسین کا
اے مُنکرِ حُسین! لے ناخن تُو ہوش کے کعبہ حُسین کا ہے، مدینہ حُسین کا
پانی بھریں فقیر و قلندر بذوق و شوق ہر صاحبِ کمال ہے منگتا حُسین کا
اعزاز پا رہا ہے جو حَسنی سا کم ہنر سچ پوچھیے تو سب ہے یہ صدقہ حُسین کا
سید محمد حسنین الثقلین ???? ????ℯ?? www.NaatAcademy.com #NaatAcademy #OwaisRazvi