top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

کیسی عظمت ہے محمدﷺ کی خدا کے سامنے

کیسی عظمت ہے محمدﷺ کی خدا کے سامنے ہیچ ہیں سب عظمتیں خیر الوریٰ کے سامنے

اِک خدا کا نور تھا اور کن کے فرمانے کے بعد پرتوِ نورِ خدا تھا بس خدا کے سامنے

نور اگلوں کے جو چمکے وہ چمک کر رہ گئے مطلعِ انوارِ حق، شمس الضحیٰ کے سامنے

طُور پر موسیٰ گِرے لائے تجلّی کی نہ تاب اور محبوبِ خدا ہیں خُود خدا کے سامنے

نوح و ابراہیم و عیسیٰ دے چکے سب کو جواب اب چلے ہیں شافعِ روزِ جزا کے سامنے

حشر کے دن نفسی نفسی کہہ رہا ہے ہر نبی رحمۃ للعالمیں ہیں کبریا کے سامنے

کیا قلم تعریف لکھ سکتا ہے اس کی لوح پر عرش پر کُرسی مِلی جس کو خدا کے سامنے

آفتاب روزِ محشر کا ہمیں کیا خوف ہو سایۂ دامانِ محبوبِ خدا کے سامنے

بابِ خیبر ایک تِنکے کی طرح سے اُڑ گیا حضرتِ خیبر شکن، شیرِ خدا کے سامنے

غوثِ اعظم کو دیا وہ مرتبہ اللہ نے اولیاء ہیں سَرنگوں غوث الوریٰ کے سامنے

سر پہ ہے بار گنہہ حاضر ہیں پیشِ ذوالجلال ہے نِدامت کے سِوا کیا غمزدہ کے سامنے

زندگی اپنی تو سب نذرِ معاصی ہوگئی اب رکھا کیا ہے جو لے جائیں خدا کے سامنے

عاقبت بُرہانؔ کی فیضِ رضا سے بن گئی ہے یہی اپنا وسیلہ بس خدا کے سامنے

18 views
bottom of page