top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمھاری واہ واہ

کیا ہی ذوق افزا شفاعت ہے تمھاری واہ واہ قرض لیتی ہے گنہ پرہیزگاری واہ واہ

خامۂ قدرت کا حُسنِ دست کاری واہ واہ کیا ہی تصویر اپنے پیارے کی سنواری واہ واہ

اشک شب بھر انتظارِ عَفوِ امّت میں بہیں میں فدا چاند اور یوں اختر شماری واہ واہ

اُنگلیاں ہیں فیض پر ٹوٹے ہیں پیاسے جھوم کر ندّیاں پنجابِ رحمت کی ہیں جاری واہ واہ

نور کی خیرات لینے دوڑتے ہیں مہر و ماہ اٹھتی ہے کس شان سے گردِ سواری واہ واہ

نیم جلوے کی نہ تاب آئے قمر ساں تو سہی مہر اور ان تلووں کی آئینہ داری واہ واہ

نفس یہ کیا ظلم ہے جب دیکھو تازہ جرم ہے ناتواں کے سر پر اتنا بوجھ بھاری واہ واہ

مجرموں کو ڈھونڈھتی پھرتی ہے رحمت کی نگاہ طالعِ بر گشتہ تیری ساز گاری واہ واہ

عرض بیگی ہے شفاعت عفو کی سرکار میں چھنٹ رہی ہے مجرموں کی فرد ساری واہ واہ

کیا مدینے سے صبا آئی کہ پھولوں میں ہے آج کچھ نئی بو بھینی بھینی پیاری پیاری واہ واہ

خود رہے پردے میں اور آئینہ عکسِ خاص کا بھیج کر انجانوں سے کی راہ داری واہ واہ

اس طرف روضے کا نور اُس سمت منبر کی بہار بیچ میں جنّت کی پیاری پیاری کیاری واہ واہ

صدقے اس انعام کے قربان اس اکرام کے ہو رہی ہے دونوں عالم میں تمھاری واہ واہ

پارۂ دل بھی نہ نکلا دل سے تحفے میں رؔضا اُن سگانِ کُوْ سے اتنی جان پیاری واہ واہ

حدائقِ بخشش

60 views
bottom of page