top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

کہتے ہیں جس کو عارضِ تاباں حضورﷺ کا

کہتے ہیں جس کو عارضِ تاباں حضورﷺ کا آئینہ جمال ہے ربّ غفور کا

دیدار ہوگا شافعِ یوم نشور کا کیوں کام لوں نہ آہ سے میں نفخِ صور کا

معراج کیا تھی نور سے ملنا تھا نور کا کیا دخل اس جگہ خردِ پُرفتور کا

ہے قٰصِرَاتِ طَرفْ، وتیرہ جو حور کا صدقہ ہے یہ بھی غیرتِ شاہِ غیور کا

طیبہ کی وادیوں میں پہنچ کر کُھلا یہ حال خاکہ یہی ہے خلد کے بام و قصور کا

چمٹا لیا تصورِ جاناں کو جان سے اللہ رے شعور دلِ بے شعور کا

چھائیں گھٹائیں رحمت پروردگار کی چھیڑوں جو ذکر شافع یوم نشور کا

بوئے دہن پہ میرے ملائک کریں ہجوم لاؤں جو لب پہ نام میں اپنے حضورﷺ کا

کون و مکاں کے راز سے واقف تمہیں تو ہو روشن ہے تم پہ ماجرا نزدیک و دور کا

کہنے کو اور بھی تھے اُولوالعزم انبیاء خالق نے تم کو صدر چنا بزمِ نور کا

یارب ترے غضب پہ ہے سابق ترا کرم اور مجھ کو اعتراف ہے اپنے قصور کا

آنکھوں میں ہیں جمالِ محمدﷺ کی تابشیں عالم نہ پوچھئے مرے کیف و سرور کا

نقشِ قدم پہ تیرے جو صدقے ہوا غبار غازہ بنا وہ چہرۂ زیبائے حور کا

ان کا کرم نہ کرتا اگر رہبری خلیؔل مقدور کب تھا مجھ کو ثنائے حضورﷺ کا

11 views
bottom of page