top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

کمالاتِ صابر پاک

کمالاتِ صابر پاک گلِ گلزار چشتیت ، مظہرِ کمالاتِ گنج شکر ، بہار باغِ ولایت ، قبلۂ اہل صفا ، ضیاے شریعت و طریقت ، فخر عارفاں ، حضرت مخدوم سلطان علاؤالدین علی احمد صابر کلیری علیہ الرحمۃ کی شان، ولادت 19 اور وصال 13 ربیع النور شریف

قُربتِ مولیٰ کا ایسا راز صابر کو ملا عارفوں میں رتبۂ ممتاز صابر کو ملا

اہلِ حق اُن کو فنا فی المصطفیٰ کہنے لگے عشقِ سَروَر کا وہ سوز و ساز صابر کو ملا

ماں ہیں فاروقی نَسَب ، والد ہیں اولادِ حَسَن دستِ حکمت اور دلِ جانباز صابر کو ملا

حضرتِ گنجِ شَکر، مرشد بھی ہیں، ماموں بھی ہیں واہ کیسا رشتۂ حق ساز ، صابر کو ملا

سب کو بانٹا، خود نہ کھایا جس نے لنگر بارہ سال صبر میں کیا جلوۂ اعجاز صابر کو ملا

کیوں نہ طے کرتے وہ چرخِ معرفت کی منزلیں جب نظام الدین سا ہمراز صابر کو ملا

پیچھے پیچھے چل پڑا انسانیت کا کارواں رہبری کا وہ حسیں انداز صابر کو ملا

آج بھی کھوئ ہے دنیا اُس جمال و نور میں ایسا اُسلوبِ نیاز و ناز ، صابر کو ملا

شمعِ ایوانِ ریاضت بن گئ ان کی حیات زُہد میں وہ جذبۂ شہباز صابر کو ملا

ان کی مرضی ہو تو مُردوں کو عطا کردیں حیات فضلِ رب سے وہ لبِ دَمساز صابر کو ملا

زینتِ بزم ولایت ، شاہِ کلیر کو سلام معرفت کا تاجِ سَر اَفراز صابر کو ملا

آمد و رحلت ہوئ ان کی ربیع النور میں وصل کا کیسا حسیں اعزاز صابر کو ملا

ہے فریدی کا تَوَسُّل بھی اُسی دہلیز سے جس سے سارا جوہرِ پرواز صابر کو ملا

از فریدی صدیقی مصباحی مسقط عمان

19 views

Recent Posts

See All

ہے در پہ آپ کے اِک روسیاہ ، یا زہرا

*منقبت پاک در شانِ سیدہء کائنات جگر گوشۂ رسول سیدہ ظاہرہ طیبہ طاہرہ نجیبہ عفیفہ حضرتِ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا و ابیہا* ہے در پہ...

bottom of page