top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

کس سے ممکن ہے صفَت حضرت رسول اللہ کی

کس سے ممکن ہے صفَت حضرت رسول اللہ کی جبکہ خالق خود کرے مدحت رسول اللہ کی

مَنْ رَّاٰنِیْ قَدْرَاَ الْحَقْ کے جلووں پر نثار ہے بلاشک دید حق رویت رسول اللہ کی

یوںتوانکی عام رحمت سےکوئ خالی نہیں مومنوں پرخاص ہےرحمت رسول اللہ کی

لے گئے تشریف جس کوچہ سے شاہ مرسلاں اس گلی میں بس گئی نکہت رسول اللہ کی

راہ بھٹکیں کس لیے جو یائے محبوب خدا رہبر عشاق ہے نکہت رسول اللہ کی

دامن امید بھر کر کیوں نہ لائیں نامراد پھیرنا خالی نہیں عادت رسول اللہ کی

جانور سنگ و شجر انس و ملک عرش و فلک جانتے ہیں جیسی ہے قدرت رسول اللہ کی

اس کو لوٹا یا تو اِک ایما سے اس کے دو کیے مہرومہ سے پوچھیے طاقت رسول اللہ کی

واہ وا زورِ ید اللہٰی کہ مشت خاک سے چھاگئی کفار پر ہبیت رسول اللہ کی

سب فرشتوں میں انہیں اس واسطے افضل کیا کرتے تھے روح الامیں خدمت رسول اللہ کی

جمع ہوں گے روز محشر اولین و آخریں اور دکھائی جائے گی عزت رسول اللہ کی

ہم بھکاری بھول جائیں گے مصائب حشر کے دیکھ لیں گے جس گھڑی صورت رسول اللہ کی

اک اکیلی جان خود معصوم فکر دو جہاں مرحبا صد مرحبا ہمت رسول اللہ کی

انبیاء و اولیاء، اولین و آخریں کون ہے جس کو نہیں حاجت رسول اللہ کی

اے زہے رحمت سیہ کاران امت کےلیے ہوگئی آراستہ جنت رسول اللہ کی

داور محشر بروز حشریوں فرمائے گا جائے پہلے خلد میں امت رسول اللہ کی

اہل محشر کی نظر ان کی طرف کو کیوں نہ ہو دیکھتا ہے خود خدا صورت رسول اللہ کی

اس کو حاصل ہوگیا قرب خدا کا مرتبہ جس کے ہاتھ آئی یہاں صحبت رسول اللہ کی

ختم کردی جاں نثاری حضرت صدیق نے جبکہ مکے سے ہوئی ہجرت رسول اللہ کی

قرب دنیا میں تھا اس سرکار سے صدیق کا بعد رحلت بھی رہی قربت رسول اللہ کی

اے غلام چار یار و باصفاؤ غوث پاک ہے حمایت پر تری عترت رسول اللہ کی

راستہ پوچھو نجومِ مصطفیٰ سے گمرہو اور سفینہ نوح کا عترت رسول اللہ کی

ہیں اسی حالت میں زندہ جس طرح دنیا میں تھے ظاہری صورت سے تھی رحلت رسول اللہ کی

آرزوئیں دل کی کرتی ہیں دعا اللہ سے ہم بھی دیکھیں گے کبھی تربت رسول اللہ کی

آتے ہیں لاکھوں ملک جس کی زیارت کو انہیں جان مومن کہیے یاتربت رسول اللہ کی

پیش منبر خارج مسجد اذاں خطبہ کی ہو ہے مسلمانوں یہی سنت رسول اللہ کی

دیکھ لو اے نجدیو وقعت رسول اللہ کی عرش اعظم پر ہوئی دعوت رسول اللہ کی

ڈھل گئے سانچے میں بوجہل لعیں کے جو قلوب کیا نظر آئے انہیں قدرت رسول اللہ کی

دل کے اندھوں نجدیو دنیا میں جو چاہو کہو حشر کے دن دیکھنا عزت رسول اللہ کی

جھونک دےگی نار میں تنقیص شان مصطفیٰ خلد میں لے جائے گی الفت رسول اللہ کی

علم مولیٰ سے بڑھایا علم شیطان لعیں اس پہ دعویٰ یہ کہ ہوں امت رسول اللہ کی

منکر علم نبی کے واسطے ناز جحیم اور غلاموں کےلیے جنت رسول اللہ کی

کردیا تیرا لقب مرشد نے مدّاح الحبیب کر جمیل قادری مدحت رسول اللہ کی

علامه جميل الرحمن قادري عليه الرحمه

12 views
bottom of page