top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

کرم کی نظر تاجدارِ مدینہ

کرم کی نظر تاجدار ِ مدینہ کرم چاہتے ہیں کرم کے بھکاری

سلامت رہے آپکا آستانہ رہے آپکا فیض جاری وساری

ہے ربطِ دوامی جسے تیرے غم سے ہے وہ آشنا منتہائے کرم سے

وہ سینے میں رکھتا ہے جلوے حرم کے ترے عشق نے جس کی حالت سنواری

نظر مجھ کو بخشی تو ذوقِ نظر دو زیارت سےاپنی سرفراز کردو

مرے دل کی جھولی کو جلووں سے بھر دو کبھی تو ادھر سے بھی گزرے سواری

جہاں ساتھ دیتا نہیں اپنا سایہ وہاں بیقرار ِ کرم ان کو پا یا،

لیا بڑھکے آغوش میں رحمتوں نے بڑے رنگ پر ہے مری شرم ساری

یہ طوفان ہم کو ڈرائیں گے کیسے بھنور جال اپنا بچھائیں گے کیسے

چلے ہیں ہم ان کے کرم کے سہارے نہیں ڈوب سکتی یہ کشتی ہماری

وہ سجدے ساسِ عمل مانتا ہوں وہ ساعت متاعِ عمل جانتا ہوں

مرے واسطے حاصل ِ زندگی ہے در مصطفی پر جو ساعت گزاری

کسی نے بھی سمجھا نہیں غیرہم کو جہاں بھی گئے سب نے آنکھیں بچھائیں

محبت کا سر چشمہ جاوداں ہے خدا کی قسم صرف نسبت تمہاری

عجب پیاس بخشی ہے سیراب کر کے سکوں دے دیا مجھ کو بے خواب کر کے

تمہاری محبت میں جب آنکھ برسی دلوں کی ہوئی خوب ہی آبیاری

تمہیں ہو تمہیں تاجدار ِ دو عالم ہو تم صاحب اقتدار ِ دو عالم

دو عالم میں ہم سر خرو ہی رہیں گے بجے گی دو عالم میں نوبت تمہاری

مرے تبحر بے کا ہے ایمان اس پر حقیقت میں شاہد ہے قرآن اس پر

تمہیں جب کبھی میں نے دل سے پکارا قریب آگیا اور بھی فضلِ باری

خبر لے کبھی رہبر راہ ِ ہستی ہے وجہ کشش آج پستی ہی پستی،

تفسادات نے مار رکھا ہے ہم کو محبت کے دعوے عمل سے ہیں عاری

تمہارا سہارا ملا مشکلوں میں تمہارا ہی دامن ملا عاصیوں کو،

خطا کررہے ہیں عطا ہورہی ہے نمایاں ہے شانِ کریمی تمہاری،

ہیں خاؔلد کی جھولی میں صدقے تمہارے بڑے ٹھاٹھ سے ہو رہے ہیں گزارے

دو عالم میں بس اس کے ہیں وارےسنا رہے جو ہے آپ کے آستاں کا بھکاری

15 views
bottom of page