top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

چمن خلد بریں کا عکس ہے روئے محمدﷺکا

چمن خُلدِ بریں کا عکس ہے روئے محمدﷺ کا لقب ہے جنّت الماوا سیر کوئے محمدﷺ کا

چھپے خورشید کو مغرب سے لائے کھینچ کر باہر فلک پر شور ہے اعجاز قابوئے محمدﷺ کا

لوائے حمد جب لے کر صفِ محشر میں آئیں گے کھلے گا حال اُس دن زورِ بازوئے محمدﷺ کا

قیامت کے سرِ پل سے، وہ اِک تیغِ بُرّاں ہے، گزر جاؤں گا لے کر نام ابروئے محمدﷺ کا

ہنگامِ غیور اُس کے ہے اک اک بال سے نازک خطر کیا ہے و سیلہ جب کیا موئے محمدﷺ کا

صلے میں حق تعالیٰ سے اُمیدِ ہشت جنّت ہے لکھا ہے وصف میں نے چار گیسوئے محمدﷺ کا

بچا لینا ابھی مجھ کو بد بوئے جہنّم سے کہ میں خود کردہ ہوں اوصافِ خوشبوئے محمدﷺ کا

اگر خورشیدِ محشر کچھ مِرے سر پر چڑھا، کافؔی! تو کہہ دوں گا کہ میں مدّاح ہوں روئے محمدﷺ کا

5 views
bottom of page