top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

چلو دیکھ لیں وہ حقیقتیں جنہیں دیکھنا بھی مثال ہے

چلو دیکھ لیں وہ حقیقتیں جنہیں دیکھنا بھی مثال ہے سوئے منتھیٰ جو چلے نبی ابھی امتی کا خیال ہے

لبِ مصطفےٰ وہاں ہل گئے تو گنہگار مچل گئے میرے امتی کو بچا خدا یہ نبی کا وقتِ وصال ہے

عطا جن کو حسنِ نبی ہوا تو زنانِ مصر پہ کرگئیں کٹیں سائے حسن میں انگلیاں یہ نبی کا عکسِ جمال ہے

اے اُمیہ تجھ کو خبر کہاں رگِ تن میں ہے نہیں خوں رواں یہاں دوڑتی ہیں محبتیں یہی کہتا عشقِ بلال ہے

یہ جو شمع و گل پہ بہار ہے یہ کرم ہے ان کے ہی خار کا یہ ہیں خارِ شہرِ حبیبِ جاں جنہیں چومنا بھی کمال ہے

جو نبی نے پوچھا کہ اے امیں کہیں دیکھا ہم سا روئے حسیں کہا طائرِ سدرہ نے برملا نہیں ان کی کوئی مثال ہے

در مصطفےٰ پہ پہونچ گئے ہوا زندگی کا حصول یوں پسِ دید عشق بھی بڑھ گیا ابھی واپسی کا ملال ہے

کریں مصطفےٰ کی اہانتیں سر بزم اس پہ ہمتیں کہا مجھ کو کیوں ہے جہنمی ارے وہ تو تیرا وبال ہے

کیا زروں نے دعوئے شمس جب ہوا ان کا گزر ابھی راہ سے تمہیں صدقۂ پا جو ملے فاراں کہیں لوگ یہ بھی ہلال ہے

12 views
bottom of page