top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

پہلے ان کے نور کی تخلیق فرمائی گئی

پہلے ان کے نور کی تخلیق فرمائی گئی پھر عدم سے کائنات رنگ و بو لائی گئی

جو عرب کے سخت دل کو موم کی صورت کرے کس میں ایسی دل کشی جز روئے او پائی گئی

کس ادا سے اس کی قسمت اوج پر آنے لگی سوئے بیت اللہ جس دم سعدیہ دائی گئی

ذکر ختم المرسلیں کرنے لگے ہم جس گھڑی قدسیوں کی بزم میں بھی اپنی شنوائی گئی

وحدت حق پر دلیل اک عمر کے حصے کی تھی واہ وا کس دھاک سے اک بات منوائی گئی

قبر میں دیکھے انہیں مومن نگاہ پاک سے یوں بھی میت دفن سے پہلے ہے نہلائی گئی

آ رہے ہیں بزم میں کیا نعت خوانان نبی؟ آج کس کے واسطے یہ بزم گرمائی گئی

مرتبہ ان کا خدا کے ہاں ہے اونچا اس قدر ان کی خاطر قسم بھی قرآں میں فرمائی گئی

اک نئی عزت ملی دونوں جہاں میں خیر سے نعت جب جب مصطفیٰ کی ہم سے لکھوائی گئی

دو جہاں میں خیریت اس کو عطا مولا نے کی یاد میں سرکار کی جو روح ہو آئی گئی

حضرت فاروق اعظم کا تدبر دیکھئے خاک میں کسریٰ ملا اور شانِ دارائی گئی

جو درود پاک پڑھتے ہیں نبی کی ذات پر خلد کی مٹی لحد میں ان کی منگوائی گئی

کیا ملیں گے مرتبے ان عاشقوں کو حشر میں جن کی خاطر قبر بھی ازہر ہو مہکائی گئی

محمد اویس ازہر مدنی

???? ????ℯ?? ________________________________ ᴀᴅᴍɪɴ – https://www.facebook.com/OwaisRazvi

Academy Group Only Writer & Poets https://www.facebook.com/groups/NaatAcademyIndia/

????? ???? ????? ?www.NaatAcademy.com

#OwaisRazvi #OfficialNetwork #NaatAcademy #NaatEducation #NaatAcademyIndia #NaatDiary #NaatWrites #NaatWriters #IslamicPoetryWriters #NewNaat2020 ‎#نعتِ_رسول_مقبولﷺ ‎#نعت_اکیڈمی ‎#صلى_الله_عليه_وسلم ‎#درودشریف ‎#درودوسلام

6 views

Recent Posts

See All
bottom of page