وہ یوں تشریف لاۓ ہم گنہ گاروں کے جھرمٹ میں
- Naat Academy
- Oct 26, 2021
- 1 min read
وہ یوں تشریف لاۓ ہم گنہ گاروں کے جھرمٹ میں مسیحا جیسے آجاتا ہے بیماروں کے جھرمٹ میں
مدد فرمائیے آقا پریشاں حال امت کی کہ شور المدد برپا ہے بے چاروں کے جھرمٹ میں
لرز جاتی ہے ہر موجِ بلا سے آج وہ کشتی رہا کرتی تھی جو خنداں کبھی دھاروں کے جھرمٹ میں
تلاشِ جذبہ ایماں عبث ہے کینہ کاروں میں وفا کی جستجو اور ان جفا کاروں کے جھرمٹ میں
حسین ابنِ علی کی آج بھی ہم کو ضرورت ہے گھرا ہے آج بھی اسلام خونخواروں کے جھرمٹ میں
انہیں کا عکسِ رخ جلوہ فگن ہے ورنہ اے تحسیں چمک ایسی کہاں سے آ گئی تاروں کے جھرمٹ میں
کلام: صدر العلماء مظہر مفتئی اعظم ہند حضرت علامہ مفتی محمد تحسین رضا خاں صاحب علیہ الرحمہ