top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

وہ یوں تشریف لائے

وہ یوں تشریف لائے ہم گنہ گاروں کے جھرمٹ میں مسیحا جیسے آجاتا ہے بیماروں کے جھرمٹ میں

مدد فرمائیے، آقاﷺ! پریشاں حال امّت کی کہ شورِ ’’المدد‘‘ برپا ہے بے چاروں کے جھرمٹ میں

لرز جاتی ہے ہر موجِ بلا سے آج وہ کشتی رہا کرتی تھی جو خنداں کبھی دھاروں کے جھرمٹ میں

تلاشِ جذبۂ ایماں عبث ہے کینہ کاروں میں وفا کی جستجو اور ان جفا کاروں کے جھرمٹ میں

حُسین ابنِ علی کی آج بھی ہم کو ضرورت ہے گھرا ہے آج بھی اسلام خوں خواروں کے جھرمٹ میں

اُنھیں کا عکس ِ رخ جلوہ فگن ہے ورنہ، اے تحسیؔں! چمک ایسی کہاں سے آ گئی تاروں کے جھرمٹ میں

126 views
bottom of page