top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

وہ طیبہ کی گلیاں وہ زمزم کا پانی

وہاں کی فقیری ہے رشک امیری وہیں پر بسر ہو مری زندگانی اے اللہ سب کے مقدر میں لکھ دے وہ طیبہ کی گلیاں وہ زمزم کا پانی

جو ظالم تھے ہر ظلم ان سے چھڑایا کہ آدم کے بیٹوں کو جینا سکھایا وہ محتاج جن کے نہیں تھے ٹھکانے گلے سے لگایا انہیں مصطفی نے جہاں پر غریبوں کو عزت ملی ہے یتیموں نے پائی جہاں شادمانی وہ طیبہ کی گلیاں وہ زمزم کا پانی

وہاں چار سو رحمتوں کے اجالے وہاں جا کے آتے ہیں تقدیر والے وہاں کا سویرا کرم کی زمانت وہاں ایک پل میں بدلتی ہے قسمت وہ ایسی زمیں آسمان جس کو چومے جہاں سے نکلتا ہے زمزم کا پانی وہ طیبہ کی گلیاں وہ زمزم کا پانی

ہے لمبا فسانہ ہے لمبی کہانی مجھے خود ہی کہنا ہے اپنی زبانی کہاں تک جدائی کے سپنے اٹھاؤں کہاں تک میں حالات اپنے بتاؤں اے باد صبا ساتھ اپنے اڑاکر وہیں مجھ کو لے چل بڑی مہربانی وہ طیبہ کی گلیاں وہ زمزم کا پانی

خدا وندا سب پر یہ احسان کر دے کبھی سب کو کعبہ کا مہمان کر دے در مصطفی پر یہ پلکیں بچھائیں کبھی بھی وہاں سے یہ واپس نہ آئے اسی دھن میں اسد کا آئے بڑھاپا اسی عارضو میں کٹے یہ جوانی وہ طیبہ کی گلیاں وہ زمزم کا پانی

455 views
bottom of page