top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

وقف نظمی کا قلم جب نعتِ سرور میں ہوا

وقف نظمی کا قلم جب نعتِ سرور میں ہوا نام شامل حضرت حسّاں کے دفتر میں ہوا

سیدہ زہرا علی حسنین جنت پا گئے معجزہ یہ مصطفیٰ کی پاک چادر میں ہوا

پوچھا سورج سے کہ تجھ کو روشنی کس سے ملی بولا خورشید رسالت سے منور میں ہوا

اتنا سن کر بول اٹھا گلستاں میں یہ گلاب ہاں پسینے سے محمد کے معطر میں ہوا

دکھتی آنکھیں ٹھیک اور دشمن کی فوجیں پست ہوں مرتضی پر یہ کرم واديّ خیبر میں ہوا

مصطفیٰ کے حسن کا جب جب ہوا فضل و کرم نور کا ظہار تب تب ماہ و اختر میں ہوا

سید السادات تھے مولا علی مشکل کشا خاندان مصطفیٰ شبیر و شبّر میں ہوا

تجھ کو ہے ماں کی دعا اور تیرے مرشد کا کرم نظمی تیرا نام اونچا نعت سرور میں ہوا

نظمی میاں مارہروی علیہ الرحمہ

7 views
bottom of page