واہ کیا جلوۂ دندان ہے سبحان اللہ کای تبسم کا یہ سامان ہے سبحان اللہ
محو دیدار فرشتوں کو کیا گر دوں پر کیا ہے محبوبی کی یہ شان ہے سبحان اللہ
ہے وہ سیمائے مبارک کی تجلی جس سے رونق روضۂ رضوان ہے سبحان اللہ
حُسن وہ حُسن کہ جس حُسن کا عاشق ہے خدا وصف اُس حسن کا قرآن ہے سبحان اللہ
نور ذات نبی ﷺ صل علی اے کاؔفی آیت رحمت رحمان ہے سبحان اللہ