top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

نزول عرشِ معلّٰی سے بہاروں کا

نزول عرشِ معلّٰی سے بہاروں کا پھر آج سوئے حرم رُخ ہے بادہ خواروں کا

کہاں نباہ ہے ہم آفتوں کے ماروں کا درِ حضورﷺ سہارا ہے بے سہاروں کا

فضول ذکر ہے فردوس کی بہاروں کا نظر نواز ہے جلوہ عرب کے خاروں کا

ہیں سجدہ ریز حبیبِ خداﷺ کے کوچے میں دماغ عرشِ بریں پر ہے خاکاروں کا

یہی اِک آس حضوری کا اب سہارا ہے کہ تم نے دل نہیں توڑا امیدواروں کا

ہیں زیرِ سایۂ زلفِ حبیب محشرﷺ میں کوئی یہ اوج تو دیکھے سیاہ کاروں کا

خود اپنے دستِ کرم سے پلا رہے ہیں حضورﷺ اِک ازدحام ہے کوثر پہ مَے گساروں کا

کچھ ایسی شانِ کرم حشر میں تھی آقا کی نظر اٹھی تو بھَلا ہوگیا ہزاروں کا

رضؔا کا لطف و کرم کیوں نہ تجھ پہ ہو اختؔر کہ تو غلام ہے خادم ہے چار یاروں کا

5 views
bottom of page