top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

نبی کی نسبت سے ہو رہی ہے

کس طرح سے جو ہوتی نہیں ہے نا مقبول ہر اعتبار سے بخشش کی اک ضمانت ہے پڑہو درود یہ ایمان کا تقاضا ہے پسند ہے جو خدا کو یہ وہ عبادت ہے

نبی کی نسبت سے ہورہی ہے ہر ایک شانِ خدا نمایاں

سبھی نے مجھ کو گلے لگایا کرم جب ان کا ہوا نمایاں

انہیں سے ہر ابتدا ہوئی ہے انہیں پہ ہر انتہا بھی ہوگی

وہی ہیں وجہِ وجود ہستی ازل سے ہیں مصطفی نمایاں

وَمَارَ مَیتَ بھی اک کنایہ ہے وَحیٌّ یُوحیٰ بھی اک اشارا

قسم خدا کی کلام ِ حق سے ہے آپ کی ہر ادا نمایاں

جہاں میں جتنے رسول آئے تمہارے جلوے ہی ساتھ لائے

تمام تر واسطوں میں آقا ہے آپ کا واسطہ نمایاں

تمھی سے ہے رنگ ِ کیف ومستی تمہیں سے ہستی ہے میری ہستی

نہیں مرا کوئی وصف ذاتی کرم ہے سب آپ کا نمایاں

جو ان کے سائے میں آگیا ہے وہ ساری دنیا پہ چھا گیا ہے

ہمیں ہر اک منزل ِ شرف میں وہی ملا بر ملا نمایا ں

انہیں کو چاہو انہیں سے مانگو انہیں سے دن رات لو لگاؤ

درود ان پر سلام ان پر وہی تو ہیں جا بجا نمایاں

فضائے عرش ِ بریں سے پوچھو جلال ِ حشر آفریں سے پوچھو

ہیں جیسے میرے نبی نمایاں نہیں کوئی دوسرا نمایاں

وجود جن کو وجود ہستی نمود جن کی نمود ہستی

انہی کی مدحت نے مجھ کو خاؔلد برنگ مدحت کیا نمایاں

11 views
bottom of page