top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

نارِ دوزخ کو چمن کر دے بہارِ عارض

نارِ دوزخ کو چمن کر دے بہارِ عارض ظلمتِ حشر کو دِن کردے نہارِ عارض

میں تو کیا چیز ہوں خود صاحبِ قرآں کو شہا لاکھ مصحف سے پسند آئی بہارِ عارض

جیسے قرآن ہے ورد اُس گلِ محبوبی کا یوں ہی قرآں کا وظیفہ ہے وقارِ عارض

گرچہ قرآں ہے نہ قرآں کی برابر لیکن کچھ تو ہے جس پہ ہے وہ مَدح نگارِ عارض

طور کیا عرش جلے دیکھ کے وہ جلوۂ گرم آپ عارض ہو مگر آئینہ دارِ عارض

طرفہ عالم ہے وہ قرآن اِدھر دیکھیں اُدھر مصحفِ پاک ہو حیران بہارِ عارض

ترجمہ ہے یہ صفت کا وہ خود آئینۂ ذات کیوں نہ مصحف سے زیادہ ہو وقارِ عارض

جلوہ فرمائیں رخِ دل کی سیاہی مٹ جائے صبح ہو جائے الٰہی شبِ تارِ عارض

نامِ حق پر کرے محبوب دل و جاں قرباں حق کرے عرش سے تا فرش نثارِ عارض

مشک بو زلف سے رخ، چہرہ سے بالوں میں شعاع معجزہ ہے حلبِ زلف و تتارِ عارض

حق نے بخشا ہے کرم نذرِ گدایاں ہو قبول پیارے اک دِل ہے وہ کرتے ہیں نثارِ عارض

آہ بے مایَگیِ دل کہ رؔضائے محتاج لے کر اِک جان چلا بہرِ نثارِ عارض

حدائقِ بخشش

9 views
bottom of page