top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

میں نے اللہ سے طیبہ کی دعا مانگی ہے

میں نے اللہ سے طیبہ کی دعا مانگی ہے گنبدِ خضریٰ کی پر کیف فضا مانگی ہے

کاش بن جائے مدینہ بھی ہمارا مسکن اک تڑپتے ہوئے دل کی یہ دوامانگی ہے

اہلِ دل کو تو ملا کرتا ہے سکوں طیبہ میں ہم نے بھی دامنِ خضریٰ کی ہوا مانگی ہے

لاج رکھتے ہیں گنہگاروں کی سرکار مرے جس نے دربارِ مقدس کی رضا مانگی ہے

کتنا خوش بخت ہے طیبہ میں اگر موت آئے زندگی بنتی ہے جس سے وہ قضا مانگی ہے

شرم عصیاں کی لئے پھرتا رہا عالم میں بس کرم پر ترے رحمت کی ادا مانگی ہے

روزِ محشر کی بھلا فکر اسے کیا ہوگی جس نے سرکارِ مدینہ کی عطا مانگی ہے

پَرْ تَوِ نور سے روشن ہے جہانِ امکاں میری تقدیر نے وہ نوری ضیا مانگی ہے

مانگنے والوں میں اظہارؔ بھی منگتا ہے ترا اس نے ہر درد کی چھوکھٹ سے شفا مانگی ہے

سید اظہار اشرف کچھوچھوی

63 views
bottom of page