top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

منہ فق ہے جس کے سامنے ماہِ تمام کا

منہ فق ہے جس کے سامنے ماہِ تمام کا

چہرہ ہے وہ رسول علیہ السّلام کا

اِک چھینٹا بھی جو اُچھلا تو مستی میں ڈھل گیا

میخانہءِ السّت کے لبریز جام کا

روح الامیں ہیں ششدرو حیراں عروج پر

اللہ رے عروج یہ عالی مقام کا

صَلِ علی ٰ یہ فیض مساوات ِ مصطفی

جو مرتبہ ہے شاہ کا اَدنی غلام کا

معیار ِ حق اسی کی زباں لا کلام کا

جو مصدر ِ مبیں ہے خدا کے کلام کا

مٹنا ہی زِندگی ہے محبت کی راہ میں

آ جائے کام میں تو یہ دِل بھی ہے کام کا

ہم کس شمار میں ہیں اویس و بلال بھی

حق کر سکے ادا نہ ترے احترام کا

خاؔلد ہے میرا دین ٖغلامی رسول کی

قائل نہین ہوں اور کسی بھی نظام کا

4 views
bottom of page