top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

منور صبح ہوگی روضۂ خیرالوریٰ ہوگا

منور صبح ہوگی روضۂ خیرالوریٰ ہوگا زبانِ شوق پر صل علیٰ صل علیٰ ہوگا

جمالِ گنبدِ خضرا پہ صدقے ہوگا دل اپنا مٹیں گے فاصلے دل ہوگا بابِ حسن وا ہوگا

سہارا دے گی رحمت آپ کی خود اپنے مجرم کو گناہوں کے تصور سے جہاں دل ڈوبتا ہوگا

برستی ہوں گی آنکھیں جرمِ عصیاں کے تصور سے زباں خاموش ہوگی دل سراپا مدعا ہوگا

اُحد ارضِ امانت دارِ شہداے محبت ہے دلِ دیوانہ اس کے ذرے ذرے پر فدا ہوگا

وہ مسجد جس کی بنیادیں امینِ رازِ تقویٰ ہیں اسی میں مجھ سا عصیاں کوش سجدے میں پڑا ہوگا

پڑا بیمار ہوگا روضۂ جانِ مسیحا پر وفورِ درد ہوگا اور وہ درد آشنا ہوگا

جبینِ شوق لذت یابِ کیفِ بندگی ہوگی وہیں سجدے ادا ہوں گے جہاں پہ نقشِ پا ہوگا

نفس گم کردہ حاضر ہوں جہاں پر طائرِ سدرہ وہاں پر کس طرح حاضر قمرؔ سا پُر خطا ہوگا

علامہ قمرالزماں اعظمی مصباحی

10 views
bottom of page