top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

معمور تجلّی ہے مرے دل کا نگینہ

معمور تجلی ہے مرے دل کا نگینہ

اللہ بنائے تو یہ بن جائے مدینہ

اس میں نہ عدوات ہے نہ ظلمت ہے نہ کینہ

روشن ہے غم عشق محمد سے جوسینہ

پینے کا مزا جب ہے کہ ہو ایسا قرینہ،

بغداد کا ساغر ہوتو اجمیر کی مینا

ہوجاتی ہے طے منزل عرفان خدا بھی

مل جائے اگر الفت ِ سرکارِ مدینہ

ہو پیش نظر گنبدِ خضرا کا نظارا

اللہ دکھائے ہمیں وہ دن وہ مہینہ

کونین کی دولت بھی نہیں جس کے برابر

عشق شہ کونین ہے ایسا ہی خزینہ

پھر دیکھے کوئی سرور عالم کی عطائیں

آجائے اگر ان کی گدائی کا قرینہ

سرکار اسے دامن رحمت میں چھپا لو

جائے تو کہاں جائے گنہ گار کمینہ

کام آتا ہے سرکار دو عالم کا سہار

جب گردش حالات میں گھرتا ہے سفینہ

طیبہ کی تجلی سے ہیں معمور دو عالم

سرکار دو عالم ہیں جہاں بھی ہے مدینہ

مٹتے ہیں نہیں سرور عالم کے فدائی

ہو عشق تو مٹنا ہی حقیقت میں ہے جینا

اٹھ جائے نقاب رُخ ِ پُر نور جو خاؔلد

ہر حسن خود آگاہ کو آجائے پسینہ

9 views
bottom of page