استغاثہ بارگاہِ حضرت محبوب سبحانی قطب ربانی غوث الاعظم محی الدین شیخ الشیوخ سید عبدالقادر جیلانی قدس الله سرہ جان پر بن گئی اب آئیے شیئاً للّٰہ مشکل آساں مری فرمایۓ شیئاً للّٰہ کشتیاں ڈوبی ہوئی آپ نے تیرائی ہیں میری امداد بھی فرمایۓ شیئاً للّٰہ آپ کا طالبِ دیدار ہوں غوث الثقلین روۓ زیبا مجھے دکھلائیے شیئاً للّٰہ اپنے دادا اسد الله کے قدموں کے طفیل دستگیری مری فرمایۓ شیئاً للّٰہ ہند میں بے سرو سامان رہے کب تک بیدمؔ اس کو بغداد میں بلوائیے شیئاً للّٰہ کلام: بیدم شاہ وارثی علیہ الرحمہ
top of page
نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے
Recent Posts
See All*منقبت پاک در شانِ سیدہء کائنات جگر گوشۂ رسول سیدہ ظاہرہ طیبہ طاہرہ نجیبہ عفیفہ حضرتِ فاطمۃ الزہراء سلام اللہ علیہا و ابیہا* ہے در پہ...
bottom of page