top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

مراد مل گئ کوئ صدا لگا نہ سکے

مراد مل گئی کوئی صدا لگانہ سکے

درِ کرم سےکبھی خالی ہاتھ آ نہ سکے

وہاں بھی ان کی عقیدت ہی رنگ لاتی ہے

کہ جس مقام پہ کوئی ہمیں بچا نہ سکے

نقوش چھوڑ گئے ہیں جو ان کے دیوانے

زمانے والے انہیں آج تک مٹانہ سکے

درِ رسول پہ جاکر میں یوں پلٹ جاؤں

اگر اٹھائے وہاں سے کوئی اٹھا نہ سکے

تمہاری یاد میں کھو جائیں اس طرح آقا

کوئی جہاں میں ہمارا سراغ پا نہ سکے

نظر فروز ہے جن کا نقابِ رعنائی

نقاب اٹھائیں تو کوئی بھی تاب لا نہ سکے

گدا نواز گدا کو نواز دے اتنا

کسی کے سامنے دستِ طلب بڑھانہ سکے

ہمارے دل میں سمایا ہوا ہے وہ جلوہ

جو کائنات کی وسعت میں بھی سما نہ سکے

حضور آپ کے نقش ِ قدم وہاں بھی ہیں

جہاں خیال و تصور کسی کا جانہ سکے

انہیں خبیر و علیم و بصیر ما نتے ہیں

ہم ان کو حال بھی اپنا کبھی سنا نہ سکے

وہ شمعِ عشق محمد جلاؤ اے خاؔلد

جسے ہوائے مخالف کبھی بجا نہ سکے

4 views
bottom of page