top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

مدینے پہ دل فدا ہو رہا ہے

مدینے پہ دل فِدا ہو رہا ہے یہ رحمت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

ترا نام لےلے کے ہم جی رہے ہیں عبادت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

گنہ گار پر وہ کرم کر رہے ہیں بِھکاری کا اپنے بھرم رکھ رہے ہیں

شفیعِ دو عالم کی ہم عاصیوں پر عنایت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

گیا جو بھی منگتا تہی دست در پر دو عالم کی نعمت وہ آیا ہے لے کر

بدلتے ہیں طیبہ میں سب کے مقدر سخاوت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

تصدق کروں جان قرباں کروں دل، وہی ہیں مری آرزؤں کا حاصل

جسے اہل دِل کہہ رہے ہیں مدینہ وہ جنت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

کسی شے کی مجھ کو ضرورت نہیں ہے یہ ہے سیر چشمی قناعت نہیں ہے

مرے دل میں ہے جا گزیں ان کی الفت یہ دولت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

بلا لو گنہ گار خاؔلد کو در پر کرم ہو کرم ہو کرم بندہ پَرور!

مرے واسطے یہ جُدائی کا اک پل قیامت نہیں ہے تو پھر اور کیا ہے

42 views
bottom of page