top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

مدینے جانے والے دردمندوں کی صدا سن لے

مدینے جانے والے دردمندوں کی صدا سن لے غریبوں کی حکایت بے کسوں کی التجا سن لے

پکڑ کر روضہ اقدس کی جالی چوم کر کہنا دل فرقت زدہ کی اے حبیب کبریاﷺ سن لے

عنادل مائل شور وفغاں ہیں گل ہیں پژمردہ خدارا جور دوراں اے زمانے کے شہا سن لے

تمھارے ہجر میں پردرد میری زندگانی ہے براہیمی چمن کے عندلیب خوشنوا سن لے

گھرا کب سے پڑا ہوں بحر عصیاں کے تھپیڑوں میں شکستہ ناؤ ہے ناساز رفتار ہوا سن لے

ہے بادِ صرصر الحاد کی یورش بہر جانب پڑے ہیں رہزن ایماں بشکل رہنما سن لے

وہ مسلم حرکت غمزہ تھی جن کی قہر ربانی وہ سہتے ہیں زمانے کی ہر اک جورو جفا سن لے

وہ مسلم مارتا تھا ٹھوکریں جو تخت شاہی پر وہ مارا مارا پھرتا ہے مثال بے نو اسن لے

نگاہِ لطف ہو حال پریشان مسلماں پر طفیل گنبدِ خضریٰ ہماری التجا سن لے

یہی اک آرزو ہے میرا مدفن ہو مدینے میں خلیل ملتجیٰ سن لے مسیحی مدعا سن لے

چمک پاتے ہیں سب تجھ سے مری قسمت بھی چمکادے ہمارے مخزن رحم و کرم کان سخا سن لے

یہی ہے مختصر فریاد قلب اخؔتر محزوں مرے مشکل کشا سن لے مرے حاجت روا سن لے

5 views
bottom of page