top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

مدینہ سامنے ہے

مدینہ سامنے ہے بس ابھی پہنچا میں دم بھر میں تجسس کروٹیں کیوں لے رہا ہے قلبِ مضطر میں

مجھے پہنچا گیا ذوقِ طلب دربارِ سرور ﷺ میں مسرت کلبلا اٹھی نصیبِ دیدۂ تر میں

اُنھیں قسمت نے ان کی رفعتِ افلاک بخشی ہے گرے جو اشک آنکھوں سے مِری ہجرِ پیمبرﷺ میں

گنہگاروں کے سر پر سایہ ہے جب اُن کی رحمت کا سوا نیزے پر آ کر شمس کیا کرلے گا محشر میں

میرے بختِ سیاہ کو تو اگر چاہے بدل ڈالے تِری رحمت کو کافی دخل حاصل ہے مقدر میں

مدد اے ہادیِ اُمّت، نوائے بے نوایاں! سن چراغِ بے کسی تھرا رہا ہے بادِ صر صر میں

مِری ہر آرزو کا ماحصل، تحسینؔ! بس یہ ہے کسی صورت پہنچ جاؤں میں دربارِ پیمبرﷺ میں

30 views
bottom of page