ستارے نہ شمس و قمر ڈُھونڈتی ہے محمد ﷺکا روضہ نظر ڈُھونڈتی ہے
وہ گنبد وہ جالی وہ در ڈُھونڈتی ہے یہ منظر میری چشمِ تر ڈُھونڈتی ہے
مدینے سے آئے صدا مرحبا کی زُباں نعت میں وہ اثر ڈُھونڈتی ہے
میری چشم ہر چشمئہ تِیرہ شب میں مدینے کا نورِ سحر ڈُھونڈتی ہے
تڑپتی ہے جب روح چلئے مدینے تو پرواز کو بال و پر ڈُھونڈتی ہے
ادیب اُن کی نعتیں اِدھر جب ہے لکھتا مجھے اُن کی رحمت اُدھر ڈھونڈھتی ہے
کلام: ادیب رائے پوری