مجمعِ احمدیﷺ پھر نعت سنائے آیا کفر کو توڑ سبھی دین بسانے آیا
نعت وہ چیز ہے رکھ گوش کو سنیو جاں سے فاسقوں کے تئیں ترتیب سکھانے آیا
سچ ہے فرمانِ نبیﷺ اجہلو مشرک بے شک اُن کو کر پند مسلمان بنانے آیا
مشرکو! غل نہ کرو آج برآمد ہیں رسولﷺ اور ہے راست دل و جاں سے لے جانے آیا \
جن کے ظاہر ہے جہاں معجزے اظہر، وَاللہ! کر سنا و اعظاہر اک دل کو لگانے آیا
مومنو! مجمعِ غفار بنیں کیا روشن ادب و تعظیم سکھا اور پڑھانے آیا
یا شہِ ہر دو سرا ہم کو تو اقدام بتا بندۂ کافؔی بھی سر اپنا جھکانے آیا