top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

لوائے حمد کا سایا اگر محشر میں سر پر ہے

لوائے حمد کا سایا اگر محشر میں سر پر ہے تو اس دن آفتاب حشر کی تیزی سے کیا ڈر ہے

جہاں و آفتاب رحمت حق سایہ سر پرہے وہاں خورشید محشر ایک ذرہ سے بھی کم تر ہے

یہ دونوں ان کی نعلین مبارک کی ستاری ہیں اگر خورشید محشر ہے وگر خورشید خار ہے

کہاں معراج موسیٰ در کہاں معراج حضرت وہاں دہ طورپر آیا گزر یہاں لا مکاں پر ہے

صدائے لن ترانی دور با شی قرب موسی تھی نوید اوّل و منی یہاں بسوے ذیل رہبر ہے

شرافت ریکھنااہل دلا اسم محمد ﷺ کی کہ کس رتبہ سے زیب مسجدومحراب و منبر ہے

یہ وہ اسم مبارک ہے کہ سب عالم میں روز شب اقامت اور اذان میں ہمرہ اللہ و اکبر ہے

حلاوت میں بس ایک ایک شعر نعت مصطفی کا ہے مذاق جان مومن کے لئے قید مکرر ہے

مقام فخر ہے کاؔفی کہ تو مداح کس کا ہے ترا ممدوح کیسا ہے حبیب ربِ اکبر ہے

4 views
bottom of page