top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

لحد میں عشقِ رُخ شہ کا داغ لے کے چلے

لحد میں عشقِ رُخ شہ کا داغ لے کے چلے اندھیری رات سُنی تھی چراغ لے کے چلے

ترے غلاموں کا نقشِ قدم ہے راہِ خدا وہ کیا بہک سکے جو یہ سراغ لے کے چلے

جنان بنےگی محبّانِ چار یار کی قبر جو اپنے سینہ میں یہ چار باغ لے کے چلے

گیے، زیارتِ در کی، صدر آہ واپس آئے نظر کے اشک پیچھے دل کا داغ لے کے چلے

مدینہ جانِ جنان وجہاں ہے وہ سن لیں جنہیں جنون جناں سوئے زاغ لے کے چلے

ترے سحاب سخن سے نہ نم کہ نم سے بھی کم بلیغ بہر بلاغت بلاغ لے کے چلے

حضور طیبہ سے بھی کوئی کام بڑھ کر ہے کہ جھوٹےحیلۂ مکر و فراغ لے کے چلے

تمہارے وصف جمال و کمال میں جبریل محال ہے کہ مجال و مساغ لے کے چلے

گلہ نہیں ہے مُرید رشید شیطاں سے کہ اس کے وسعت علمی کا لاغ لے کے چلے

ہر ایک اپنےبڑے کی بڑائی کرتا ہے ہر ایک مغجچہ مغ کا ایاغ لے کے چلے

مگر خدا پہ جو دھبّہ وروغ کا تھوپا یہ کس لعیں کی غلامی کا داغ لے کے چلے

وقوع کذب کے معنی دُرست اور قدوس ہیے کی پھوٹے عجب سبز باغ لے کے چلے

جہاں میں کوئی بھی کافر سا کافر ایسا ہے کہ اپنے رب پہ سفاہت کا داغ لے کے چلے

پڑی ہے اندھے کو عادت کہ شور بے ہی سے کھائے بیڑ ہاتھ نہ آئی تو زاغ لے کے چلے

خبیث بہر خبیثہ خبیثہ بہر خبیث کہ ساتھ جنس کو بازو وکلاغ لے کے چلے

جو دین کوؤں کو دے بیٹھے ان کو یکساں ہے کلاغ لے کے چلے یا الاغ لے کے چلے

رضؔا کسی سگِ طیبہ کے پاؤں بھی چومے تم اور آہ کہ اتنا دماغ لے کے چلے

حدائقِ بخشش

41 views
bottom of page