top of page
Naat Academy Naat Lyrics Naat Channel-Naat-Lyrics-Islamic-Poetry-Naat-Education-Sufism.png

نعت کی خوشبو گھر گھر پھیلے

قصیدہ محمدیہ صلی اللہ علیہ وسلم

قصيده محمديه للإمام البوصيري رضي الله تعالى عنه

ترجمہ : نبیرہ صدر الشریعہ علامہ عطاء المصطفیٰ اعظمی

مُحَمَّدٌ أَشْرَفُ الأعْرَابِ والعَجَمِ مُحَمَّدٌ خَيْرٌ مَنْ يَمْشِي عَلَى قَدَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم عرب وعجم کے سب سے بزرگ ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پاؤں پر چلنے والوں میں سب سے بہتر ہیں۔

مُحَمَّدٌ باسِطُ المَعْرُوفِ جَامِعَةً مُحَمَّدٌ صاحِبُ الإِحْسانِ والكَرَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم اچھائی کو پھیلانے والے اور اس کو مکمل کرنے والے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم احسان اور مہربانی کرنے والے ہیں۔

مُحَمَّدٌ تاجُ رُسْلٍ اللهِ قاطِبَةً مُحَمَّدٌ صادِقُ الأٌقْوَالِ والكَلِمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسولوں صلوات اللہ علیہم اجمعین کے مکمل تاج ہیں محمد صلی اللہ علیہ بات چیت میں سچے ہیں۔

مُحَمَّدٌ ثابِتُ المِيثاقِ حافِظُهُ مُحَمَّدٌ طيِّبُ الأخْلاقِ والشِّيَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم وعدے کے پکے اور پورا کرنے والے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم عادات و اخلاق میں سب سے پاکیزہ ہیں۔

مُحَمَّدٌ حُبِيَتْ بالنُّورِ طِينَتُهُ مُحَمَّدٌ لَمْ يَزَلْ نُوراً مِنَ القِدَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم وہ ذات ہیں جن کی مٹی نور سے ڈھانک دی گئی ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ سے نور ہیں۔

مُحَمَّدٌ حاكِمٌ بالعَدْلِ ذُو شَرَفٍ مُحَمَّدٌ مَعْدِنُ الإنْعامِ وَالحِكَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم انصاف کرنے والے حکم اور بزرگی والے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم انعام و حکمتوں کے خزانہ ہیں۔

مُحَمَّدٌ خَيْرُ خَلْقِ اللهِ مِنْ مُضَرٍ مُحَمَّدٌ خَيْرُ رُسْلِ اللهِ كُلِّهِمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی مخلوق قبیلہ مضر میں سب سے بہتر ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے تمام رسولوں صلوت اللہ علیہم اجمعین سے بہتر ہیں۔

مُحَمَّدٌ دِينُهُ حَقَّ النَّذِرُ بِهِ مُحَمَّدٌ مُجْمَلٌ حَقَاً عَلَى عَلَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم ڈر سنانے والے ہیں جن کا دین حق ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم بیشک تمام نشانوں کے جامع ہیں۔

مُحَمَّدٌ ذِكْرُهُ رُوحٌ لأَنْفُسِنَا مُحَمَّدٌ شُكْرُهُ فَرْضٌ عَلَى الأُمَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر پاک کرنا ہماری جانوں کی جان ہے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا شکریہ ادا کرنا تمام امت پر فرض ہے۔

مُحَمَّدٌ زِينَةُ الدُّنْيَا وبَهْجَتُها مُحَمَّدٌ كاشِفُ الغُمَّاتِ وَالظُّلَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم دنیا کی زیب وزینت اور دنیا کی ترو تازگی ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم غموں اور تاریکیوں کو دور کرنے والے ہیں۔

مُحَمَّدٌ سَيِّدٌ طابَتْ مناقِبُهُ مُحَمَّدٌ صاغَهُ الرَّحْمنُ بِالنِّعَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم سب کے سردار ہیں جن کے فضائل روشن و تابناک ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ تعالیٰ نے نعمتوں سے سنوارا ہے۔

مُحَمَّدٌ صَفْوَةُ البارِي وخِيرَتُهُ مُحَمَّدٌ طاهِرٌ ساتِرُ التُّهَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے چنے ہوئے اور اس کے پسندیدہ ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم پاک ہیں اور تہمتوں کے چھپانے والے ہیں۔

مُحَمَّدٌ ضاحِكٌ لِلضَّيْفِ مَكْرُمَةً مُحَمَّدٌ جارُهُ واللهِ لَمْ يُضَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم مہمان نوازی سے خوش ہونے والے اور عمدہ اخلاق والے ہیں بخدا محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا پڑوسی ظلم نہ کیا گیا۔

مُحَمَّدٌ طابَتِ الدُّنيا ببِعْثَتِهِ مُحَمَّدٌ جاءَ بالآياتِ والْحِكَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لانے سے دنیا روشن ہوگئی محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کی نشانیاں اور حکمتیں لے کر تشریف لائیں۔

مُحَمَّدٌ يَوْمَ بَعْثِ النَّاسِ شَافِعُنَا مُحَمَّدٌ نُورُهُ الهادِي مِنَ الظُّلَمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم قیامت کے دن ہماری شفاعت فرمائیں گے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نور گمراہی سے ہدایت دینے والا ہے۔

مُحَمَّدٌ قَائِمٌ للهِ ذُو هِمَمٍ مُحَمَّدٌ خَاتِمَ لِلرُّسْلِ كُلِّهِمِ

محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کیلئے ثابت قدم ہیں ہمت والے ہیں محمد صلی اللہ علیہ وسلم تمام رسولوں کے خاتم ( سلسلہ رسالت و نبوت کے منتہیٰ ) ہیں۔

220 views
bottom of page