قرارِ قلبِ رسالت خدیجتہ الکبری وقارِ دینِ نبوت خدیجتہ الکبری
انوکھی آپ کی عظمت خدیجتہ الکبری ہیں آپ مادرِ امت خدیجتہ الکبری
لقب ملا انہیں “خیر النِساء” کا آقا سے ہیں جان و شانِ نجابت خدیجتہ الکبری
تھی ذات باعثِ تسکینِ مصطفی جن کی وہ حق گزارِ رفاقت خدیجتہ الکبری
ہے شان آپ کی نطق و بیان سے باہر کروں کیا آپ کی مدحت خدیجتہ الکبریٰ
وہ جائے خلد ہے یا خلد سے بھی ہے بڑھکر جہاں ہے آپ کی تربت خدیجتہ الکبریٰ
قبول کیجے طفیلِ حسن حسین و بتول یہ چند حرفِ عقیدت خدیجتہ الکبری
سلام عرش سے نازل ہو جس پہ اے نوری وہ شان والی ہیں حضرت خدیجتہ الکبری
ندیم نوری